پاکستان نے کراچی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا دیا گیا، انہیں کینٹ اسٹینشن کراچی سے لاہور روانہ کیا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے جہاں سے ان کو واہگہ بارڈر روانہ کیا جائے گا۔ ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاو¿نڈیشن اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں