کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 11 نومبر کو بجلی بند رہے گی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ا علامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 11نومبر(بروزہفتہ ) سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمدروڈ، سریاب ٹو،اولڈ لیاقت بازار،سمنگلی ایکسپریس، چلتن،دلدارکاریز اور نیو جان محمدفیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روززیارت گرڈاسٹیشن سے صبح 10بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ لورالائی گرڈاسٹیشن کے جیل، نیو کچ، سٹی ، اوریاگی اور درگئی فیڈروںسے صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 12نومبرکو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کے باعث اس گرڈسے منسلک 11Kvپی اے ایف ، بروری روڈ،نواںکلی، انٹرکنیکٹر، کینٹ ،اسٹیڈیم،کمرشل سینٹر،جناح ٹاون،جی او آرکالونی ممتاز فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی۔ دریں اثنا ءکوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپربجلی کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں13 نومبر(بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، ملک پلانٹ فیڈرز جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، خیر بخش مری،جائنٹ روڈ، لیاقت بازار، ہزارہ ٹاون، کرانی، سیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، نیو جان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو، واسا، جڑسا،غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، دوستین، ادیان،جبل نور، خروٹ آباد فیڈروںسے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں