کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی جس کے باعث 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثر ہوئی۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، حکام نے کہا کہ 72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈاون کے باعث پھٹی، جس سے 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثرہوئی۔واٹربورڈ حکام نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے، ایک ماہ کے دوران یہ لائن تین مرتبہ پھٹ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں