سعودی وزیر دفاع کا آسٹریلوی نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ

ریاض(صباح نیوز) سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان موجودہ عالمی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائی فوری بند کرنے، بے قصور شہریوں کی جان کی سلامتی اور انسانی امداد غزہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں