بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق دو،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کیساتھ سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے جو ہمارے تھوڑے بہت گلے اور شکوے تھے وہ ہم نے نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہیںان خیالات کااظہار ڈاکٹر مالک بلوچ نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تو اس میں سر دست یہ تھا کہ بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق دو ابھی تک ہمیں مکمل طور پر ووٹ کا حق نہیں ملا ہے اور بلوچستان کو زور سے نہیں سیاست کے انداز سے ڈیل کریں بلوچستان کے عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں کامیاب کوئی اور ہوتا ہے جیسے 2018میں ہوا تھا ہم فی الحال کسی سیاسی پارٹی کے اتحادی نہیں ہیں بلکہ ہم میاں محمد نواز شریف کے اتحادی ہیں ہم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے اتحادی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں