گوادر میں ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے، صادق سنجرانی
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور گوادر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات سے صوبہ بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقے بھرپور استفادہ کر سکیں۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ہیڈکوارٹر میں چین کے سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں اور کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
چین کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک دیرینہ اور بے مثال دوست ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ گوادر پورٹ اور ضلع گوادر کے ترقیاتی عمل پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے۔
Load/Hide Comments


