اوستہ محمد پولیس نے ڈاکو کو مبینہ طور پر تین لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا
اوستہ محمد (آن لائن)اوستہ محمد پولیس نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر مبینہ طور پرتین لاکھ لیکر اسے چھوڑ دیا ۔مزکورہ ڈاکو نے حبیب کالونی میں ایک تاجر کے گھر پر بڑا ڈاکہ مارا تھا ۔اگر ڈاکو نہ تھا تو اس کے گھر پر پولیس نے کیوں چھاپہ مارا تھا اوستا پولیس کی کمال۔تفصیلات کے مطابق اوستا پولیس نے ایک ہفتہ قبل فردوس کالونی میں چھاپہ مارا جس میں خادم حسین لانگاہ عرف خادو پکڑا گیا جبکہ اس کا ساتھی بلاول عرف بلو بھاگ گیا جس کی تصدیق ایس ایچ او نے کی کہ یہ تاجر شمشیر قیصرانی کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی میں مطلوب ہے ایک ہفتہ کبھی کس تھانہ میں کبھی کہیں چھپا کر گزشتہ روز معبینہ طور پر تین لاکھ لیکر اسے چھوڑا ایس ایچ او نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک وڈیرہ بیچ میں آیا اور شمشیر قیصرانی کو سامان دیگا یا آگ کے انگاروں پر خادو لانگاہ صفائی دیگا ۔حیرت اس بات کی کہ اگر یہ ڈاکو نہ تھا تو اس کے گھر پر چھاپہ کیوں ماراچادر چار دیواری کی تقدس کو پامال کیوں کیا پھر شمشیر سے لکھوا کر اسے چھوڑ دیا پیسوں کے عوض میں اگر یہ چور ثابت ہو ے تو پھر اس پر مقدمہ کون درج کرے گا ۔واضح رہے کہ تاجر شمشیر کے گھر پر ایک سال قبل بہت بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں لاکھوں روپے نقد رقم ۔لاسنس شدہ اسلحہ لے گئے اور گھر میں فیملی کوڈاکووں نے یرغمال بنا کر گھر میں بیٹھ کر روٹی کھائی اور مزے کے ساتھ صبح پانچ بجے چلے گیے لیکن پولیس نے پیسے اور ایک وڈیرے کے کہنے پر اسے چھوڑ دیا آئی جی کب تک اس طرح ہوتا رہے گا جبکہ ایس ایس پی کو بھی اعتماد لیکر اسے چھوڑا گیا ہے حکام بالا نوٹس لیں۔


