اسرائیلی کمپنیوں کے ملکیتی تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: حوثیوں کا اعلان
یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی کمپنیوں کے زیر ملکیت تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔یمن کی ایران نواز حوثی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ اسرائیلی کمپنیوں کے زیر ملکیت، زیر نگرانی چلنے والے یا اسرائیلی پرچم کے حامل تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر ترجمان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کسی بھی جہاز کے عملے پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیں۔
Load/Hide Comments


