وزارتوں اور ڈویژنز کے یوٹیلٹیز اخراجات میں کمی لانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی، شمشاد اختر
اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنز کے یوٹیلٹیز اخراجات میں کمی لانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹ میں وفقہ سوالات کے دوران سینٹر مشتاق احمد،رخسانہ زبیری کے سوالات کے جواب میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایوان کو بتایا کہ سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ مختلف وزارتیں اور ڈویژن یوٹیلٹی بلز کی مد میں سالانہ 10 ارب روپے خرچ کرتی ہیں، یوٹیلٹیز کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ یوٹیلٹی بلز کی مد میں وزارتیں اور ڈویژنز سالانہ 10 ارب روپے سے زائد خرچ کرتی ہیں یہ اخراجات یقینی طور پر بڑھ گئے ہیں، ہر وزارت کے سیکرٹری کو چاہیے کہ بجلی، گیس اور پانی کی کھپت میں کمی لائی جائے، یوٹیلٹیز میں کمی لانے کے لیے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز کو ہدایت جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بجلی کی لاگت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔


