ہم سے کسی معاملے میں مشاورت نہیں کی جاتی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں، طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد:حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت سے الگ ہو سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم سے کسی معاملے پرمشاورت ہی نہیں کی جاتی، عین ممکن ہے ہم کہیں کے تحریک انصاف کی غلطیوں سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے اور اس لئے ہم حکومت سے الگ ہو رہے ہیں، ہم سے کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی، حکومت اپنی غلطیوں کا خود نقصان اٹھائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس عشائیہ میں نہیں گئے تو کون سا اتنا بڑا جرم ہو گیا
Load/Hide Comments


