کراچی ،شا پنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹرصدرالدین میرانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور اس میں مجرمانہ غفلت اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں