کچلاک ،دو گاڑیوں میں ہولناک تصادم،ایک شخص جاں بحق،8 افراد زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث آٹھ افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی افراد میں امین اللہ ،سدیس خان ،ریحان خان ،نوید خان ،محمد حنیف ،شکیل ،محمود اور مدیان احمد شامل ہیں ،جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں