کچلاک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق، 8 زخمی ہوگئے
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے قریب جلوگیر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاںبحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک جلوگیر کے مقام پر 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہک 8افراد زخمی ہوگئے جاںبحق وزخمی ہونے والوں میں اکمل ،امین اللہ ،سید یس خان ،ریحان خان ،نوید خان ،محمد حنیف، شکیل ،محمود،مریان احمد شامل ہیں ۔لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


