تحریک انصاف ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے، زلفی بخاری
لندن(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی( ن) لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی کوئی حیثیت نہیں اصل چیئرمین پارٹی قائد ہی ہیں، نیب ریفرنسز کی کوئی حیثیت نہیں جلد پاکستان جا کر سامنا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ، مخصوص حالات میں انتخابات ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی ایک ہی صفحے پر ہیں، پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھ کر سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی نگران حکومتیں غیر آئینی ہیں، لگتا ہے جب تک پی ٹی آئی ختم ہونے کا یقین نہیں ہوجاتا الیکشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


