نوازشریف کی 15 سال بعد چودھری شجاعت سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور چودھری شجاعت ملاقات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے جائزہ لیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے قومی اسمبلی کے 2 جبکہ ایم پی اے کی 3سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی ہے۔ن لیگ کی آفر پر مسلم لیگ ق نے پارٹی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ن لیگ کی آفرکا جائزہ لیا جائیگا،ق لیگ قومی اسمبلی کی 5جبکہ صوبائی اسمبلی کی 10سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اکٹھے چلنے اور معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا،کمیٹی تجاویز مرتب کرکے دونوں جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں