کوئٹہ ریڈ زون کی بندش، شہر بھر میں شدید ٹریفک جام، لوگ اذیت سے دوچار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تربت تا کوئٹہ لواحقین کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے کوئٹہ میں ریڈ زون کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کرکے علاقے کو سیل کردیا گیا جس کے باعث کوئٹہ شہر میں شدید ٹریفک جام ہوکر رہ گیا۔

کوئٹہ میں گرائمر اسکول کے سامنے سڑک کو بھی بند کردیا گیا دیگر اطراف کی سڑکیں بند ہونے سے شہر بھر میں شدید ٹریفک جام ہوکر رہ گیا جس کے باعث لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے اور شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

Load/Hide Comments


