اوستہ محمد، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

اوستہ محمد(یواین اے)بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے سٹی تھانہ کے حدود میں ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق قربان کالونی کے رہائشی 55سالہ قربان جمالی موندرانی گھر آرہا تھا کہ پنی پیر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور بچ گیا حملہ آور فرار۔نعش اسپتال منتقل کر دیا ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او علی گوہر لہڑی موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال لے گئے ۔جبکہ ملزمان کے لیے ناکہ بندی شروع کر دی ۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش قربان کالونی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کاروائی پولیس کر رہی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں