ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل پر ازخودنوٹس،سپریم کورٹ کا مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دور ان مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ پولیس کو ملزمان کو چھ ہفتوں میں گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ ملزمان پاکستان میں موجود،گرفتار کیوں نہیں ہوئے۔ڈی آئی جی پولیس سندھ نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان کو لکھے خط کا جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ عدالت فرنٹیر کور کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد کی ہدایت کرے۔عدالت عظمیٰ نے فرنٹئر کور کو ملزمان کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں