وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ عظمیٰ بخاری
لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی بارے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے پر لیگی اراکین نے شوکاز کا جواب دیتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جلیل شرقپوری، غیاث الدین، نشاط احمد ڈاھا اظہر عباس، فیصل نیازی، اشرف انصاری نے پہلی ملاقات کے بعد پارٹی سے معافی مانگی تھی، لیگی اراکین نے کہاتھاکہ اب آئندہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


