’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘ کے گلوکار چل بسے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ کو اپنی آواز دینے والے انوپ گھوسل کولکتا میں چل بسے، ان کی عمر 77 برس تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اُن کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہیں 1983ء کی فلم معصوم کے گانے ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘سے شہرت پائی۔انہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتا کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضاء کا ناکارہ ہونا اُن کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔انوپ گھوسل نے 2011ء میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔ممتا بینر جی نے اُن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں