ماضی کی مقتدرہ جماعتیں نئے سلوگن کیساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں، مولانا ہدایت الرحمن
پنجگور ( این این آئی) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی پنجگور میں مصروفیات معروف اسکالر ودانشور ڈاکٹر ظفر اللہ بلوچ سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو انتخابی عمل بھی زیر بحث آیا ۔دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں قیادت کا فقدان ہے جو پارٹیاں ہمیشہ اقتدار میں رہی ہیں انکے پاس مسائل کا حل نہیں ہے۔ دراصل پسماندگی کے ذمہ دار بھی یہی سیاسی جماعتیں ہیں جو ایک بار پھر نئے سلوگن کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں دونوں رہنماو¿ں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو سوتھیلی ماں جیسا سلوک روا رکھی گئی ہے یہ ملکی آئین سے انحراف ہے دونوں رہنماو¿ں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ہم اکٹھے ہوکر چلیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ حق دو تحریک کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی مکران کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑا کرینگے عوام کواب خود یہ احساس کرنا ہوگا کہ جو نمائندے کئی دہائیوں سے ان پر حکمرانی کرتے آرہے ہیں کیا وہ انکے مسائل حل کرنے کے اہل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام باصلاحیت ایماندار نمائندوں کا انتخاب کرے جو عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔انہوں نے پنجگور کی سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی یہ کارکردگی ضرور رہی کہ ان لوگوں نے پنجگور کو ایک درگاہ بنادیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ جو لاکھوں روپے پنجگور کی سیاسی پارٹیاں جھنڈا لگانے پر ضائع کرچکے ہیں ان پیسوں سے یہ پنجگور کے غریبوں کو کپڑے دلاکر انکی مدد کرسکتے تھے مگر اس فضولیات پر انکے پاس پیسے ہیں ایک غریب کو تن ڈھانپنے کے لئے یہ کچھ دینے کے قابل نہیں ہیں جو انکی عوام دوستی پر ایک سوالیہ نشان ہے عوام کی سوچ اسکے باوجود منتشر ہے پھر حالات معاملات میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں عوام اس مرتبہ حقیقی قیادت کا انتخاب کرے جو ہر مشکل وقت میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔


