کوئٹہ، ہزارگنجی کے قریب دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں 2گروپوں میں تصادم، خنجر کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہزارگنجی کے قریب دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے لعل محمد اچکزئی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


