تیسرے ون میچ میں پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سپر اوور میں پاکستان ویمن نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم سعدیہ اقبال کے اوور میں 8 رنز بنا سکی۔ یہ محض دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔ اس سے قبل اس کی واحد کامیابی نومبر 2017ءمیں شارجہ میں تھی جہاں اس نے ثناءمیر کی 4 وکٹوں اور بسمہ معروف کے ناقابلِ شکست 36 رنز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین 65 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں جبکہ امیلیا کیر نے 77 اور سوفی ڈیوائن نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو اور غلام فاطمہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی جانب سے بسمہ معروف نے 68، عالیہ ریاض نے 44 اور فاطمہ ثناءنے 36 رنز اسکور کیے جبکہ نجیہہ علوی 23 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمن 3 میچز کی سیریز میں 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز اور دوسرا 1 وکٹ سے جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں