کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں، سامان ضبط کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اینٹی انکروچمنٹ برانچ کی تجاوزات کے خلاف لیاقت بازار، میکانگی روڈ، عثمان روڈ، عبد الستار روڈ اور آرچر روڈ پر کارروائی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اینٹی انکروچمنٹ انچارچ علی رضا درانی نے عملے کے ہمراہ شہر کے مرکز میں واقع لیاقت بازار، آرچر روڈ، عبد الستار روڈ، میکانگی روڈ اور عثمان روڈ پر عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑک پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا، جبکہ دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئی کہ اپنا سامان دکان کی حدود سے باہر نہیں رکھیں، وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں سڑک یا فٹ پاتھ پر رگئے سامان کو ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں