اسرائیل کی 35 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

غزہ(صباح نیوز) اسرائیل نے 35 قیدیوں کی رہائی کے عوض حماس کو 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جن 35 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 7 روز کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ دوسری جانب عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس کو عارضی جنگ بندی پر تحفظات ہیں اورانہوں نے 7 کے بجائے 14 روز کے لیے سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 21 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں