گوادر سے حق دو تحریک کے حسین واڈیلا اور جے یو آئی کے خالد ولید کے کاغذات مسترد
گوادر (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے لیے کل 31 امیدواران نے کاغذاتِ نامزدگی فارم جمع کیئے ، جن میں 29 کے کاغذات نامزدگی فارمز درست قرار پائے ، جبکہ حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین و قومی اسمبلی کے امیدوار حسین واڈیلہ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار خالد ولید سیفی کے کاغذاتِ نامزدگی فارم مسترد کر دیئے گئے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے تمام کاغذاتِ نامزدگی فارم درست قرار پائے۔
Load/Hide Comments


