‘کراچی ائیر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کیلئے خطرہ’

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف غلط ٹاؤن پلاننگ اور تعمیرات جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔

کمشنرکراچی اور بلدیاتی اداروں کو کراچی ائیر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے خط لکھ کر اپنےتحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر جہازوں کو پرندوں کے ٹکرانے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائيں اور جانوروں کی آلائشوں، گوشت اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے درست اقدامات کیے جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف کے شادی ہال بھی غیرقانونی اور خطرات میں شامل ہیں،عوام گوشت کے ٹکڑے پھینکتےہيں جس سے وہاں پرندے آتے ہيں۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں