بلوچستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تین جماعتوں کو نوٹسز جاری

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،تین جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئےے گئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانٹرینگ آفیسر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی صدور کو نوٹسز جاری کردئےے گئے ہیں نوٹس کے متن کے مطابق پی بی 45 کے لیے قائم مانٹرینگ ٹیم کی جانب سے بی این پی، جمعیت علمائے اسلام اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے خلاف شکایت کی گئی، بی این پی، جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے سریاب روڈ کوئٹہ میں نئے بنائے گئے اسٹریٹ لائٹ پولز کو پارٹی پرچم کے رنگ سے پینٹ کیا ہے،کوئی شخص یا سیاسی جماعت عوامی عمارت یا کسی دوسری عوامی املاک پر پارٹی کے جھنڈے نہیں لہراسکتے، اسٹریٹ لائٹ کے پولز سے رنگ کو تین دن کے اندر مٹایاجائے،رنگ نہ ہٹانے کی صورت میں قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں