امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے، سیٹلمنٹ جہاں بھی ہو ویلکم کریں گے، پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے لیے پر امید ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں جانتا کے معاہدہ ایک صفحے کا ہو گا یا زیادہ صفحات کا، ایران امریکہ سیٹلمنٹ جہاں بھی ہو ویلکم کریں گے۔ معاہدہ پاکستان میں ہو تو ہمارے لیے فخرکی بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں