عوام مفاد پرستوں کو ووٹ سے شکست دیکر اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں، میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ (صباح نیوز) قبائلی سماجی و پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماءمیر لیاقت جان لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پیپلز پارٹی کے جیالے حلقے 43 میں بھر پور انتخابی مہم حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے 43 کے غیور عوام نے نام نہاد و مفاد پرست ٹولوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔انہوں کہا کہ 8فروری کو اللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ میر لیاقت جان لہڑی کہا کہ حلقے 43 کے غیور عوام نام نہاد و مفاد پرستوں کو ووٹ کے ذریعے ناکام بنا کر اپنے تقدیر کا فیصلہ کرینگے۔ انہوں کہا کہ عوامی خدمت پیپلز پارٹی کے اولین منشور میں شامل ہے۔کارکن پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر گلی گلی پہنچائیں۔ میر لیاقت جان لہڑی نے مذید کہا کہ برسر اقتدار آکر پیپلز پارٹی عوام کے ترقی کے لیے دن رات کام کررہے گی تاکہ عوام بالخصوص نوجوانوں کے مایوسی کا مداواءہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں