نوجوان لیڈرشپ کی جدوجہد اقتدار نہیں بزنس کمیونٹی کی خدمت ہے، آصف ترین
کوئٹہ، پشین (پ ر) ناصر خان خلجی کی جیت فاروق خان خلجی کے وژن کی عکاس ہے، فاروق خلجی کی قیادت میں نوجوان لیڈرشپ کی جدوجہد اقتدار نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کی خدمت ہے فاروق خان خلجی کی شخصیت و کردار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان ( PCCI ) کے پیٹرن ان چیف و ایگزیکٹو ممبر ( FPCCI ) محمد آصف ترین نے ناصر خان خلجی کو تاریخ میں میں سب سے بڑے مارجن سے ( FPCCI ) کے الیکشن میں مرکزی سطح بلوچستان کا نائب صدر ایف پی سی سی ائی 2024-2025 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر خان خلجی کی تاریخی فتح و جیت کا اصل کریڈٹ معروف تاجر ، قبائلی و سماجی شخصیت ، پیٹرن ان چیف کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، گروپ لیڈر بلوچستان فاروق خان خلجی کی کاوشوں، جدوجہد و وڑن کی مریون منت ہے فاروق خان خلجی کی مثبت سوچ، فکر و فہم ، تجربہ و کردار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ھے جسکا نہ صرف بلوچستان و پاکستان بلکہ مخالفین بھی انکی قائدانہ صلاحیتوں و بہادری کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ناصر خان خلجی ایک باصلاحیت ، تجربہ کار ، معروضی حالات سے باخبر و واقف نوجوان لیڈر ھے جو ذاتی مفادات و ترجیحات سے بالاتر ہوکر ملکی معیشت کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کرینگے۔


