کراچی جلسے میں جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام، جو نہیں آئے ان پر لعنت، شیر افضل مروت
کراچی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کراچی میں سی ویو پر جلسہ کیا اور پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر تنقید کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان بھی جلسے میں موجود تھے لیکن کراچی کے دیگر رہنماءنظر نہ آنے پر شیر افضل کا پارہ ہائی ہوگیا۔ جلسے سے خطاب میں شیر افضل نے کہا کہ ’کراچی کی کوئی قیادت ریلی میں نظر نہیں آرہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت ہو۔ یہ پارٹی غیرت مند لوگوں کی ہے اگر بے غیرت ہو تو ن لیگ میں جاو¿‘۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور پڑھے لکھے ہیں انھیں سلام پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے میں قیادت کم اور ورکر زیادہ ہیں، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج لوگ جو نکلیں ہیں وہ غیور ہیں، جنہوں نے مجھے دعوت دی وہ خود نہیں نکلے۔ سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم غلط ہوئی اس کی مذمت کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں جس نے ٹکٹ گھروں میں دیے ان سے واپس لیے جائیں گے۔شیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو مبارکباد دیتا ہوں، جتنے امیدوار آئے ہیں میں وعدہ کرتا ہوں خان صاحب کو بتاو¿ں گا، غیرت مند لوگوں کو ٹکٹ دینگے۔بلے کا نشانہ نہ ملنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالتوں نے ہم سے بلا چھینا، اس کے علاوہ ہمارے امیدوار گرفتار کیے، ہمارے کاغذات چھینے اور ہزاروں کی تعداد میں ہمارے امیدوار جیل میں ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے نشان الاٹ کیے گئے جو ہماری پہچان نہیں، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔ اس سے قبل سی ویو آتے ہوئے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن بلاول ہاو¿س کے قریب جمع ہوئے۔ پولیس نے بلاول ہاو¿س کی طرف جانے والی سڑک سمیت سی ویو پر اضافی نفری تعینات کی۔


