سپریم کورٹ، فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کیلئے حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کے معاملے پر متفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آئندہ ہفتے سے حکومت کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کرے گا۔ انکوائری کمیشن نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں رپورٹ جمع کروانا تھی ۔ اس سے قبل ہی وفاقی حکومت نے مقرروقت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دی گئی تاریخ پرکمیشن رپورٹ کوحتمی شکل نہیں دے سکتا،اس لیے مقررہ وقت میں توسیع کی جائے۔
Load/Hide Comments


