لاکھڑا میں قیمتی درختوں کی کٹائی میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ملوث ہونیکا انکشاف
کراچی (انتخاب نیوز) لاکھڑا میں قیمتی درختوں و جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر ذرائع نے ایک اور انکشاف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لاکھڑا میں ٹمبر مافیا کو ازخود محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے فی گاڑی 15000 سے 20000 ہزار روپے رشوت کے عوض کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ہماری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاکھڑا میں جو ٹمبر مافیا ہے اس پر سیاسی شخصیات کا بھی آشیر واد ہے۔ ہماری ذرائع بہت جلد محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کے مابین لین دین کرنے والے شخص اور ایسے سیاسی شخصیات جو ٹمبر مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں ان سب کا بھی بہت جلد انکشاف کرنے والا ہے۔
Load/Hide Comments


