مفتی محمود کی جمعیت علما اسلام کے علما نہیں بلکہ ٹھیکداروں کی پارٹی بن گئی ہے نواب ثنا اللہ زہری

کوئٹہ ،خضدار(یو این اے )چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ سیاست بہت مشکل کام بن گیا ہے سو بار سوچ کر ہم سیاست کریں گے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جمعیت علما اسلام کے ٹکٹ ہولڈرز بلوچستان میں کون کون ہے جو علما ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بتا یا گیا کہ آج جو جمعیت علما اسلام کے امیدوار ہیں وہ مفتی محمود کی جمعیت علما اسلام کے علما نہیں بلکہ ٹھیکداروں کی جماعت بن گئی ہے مستونگ سے جمعیت علما سلام کا امیدوار مولانا نواب محمد اسلم رئیسانی ہے قلات سے مولانا میر سعید احمد لانگو یہ ان کے امیدوار ہے سکندر آباد سے جمعیت کے امیدوار مولانا ظفر زہری جو لینڈ مافیا کے سربراہ ہے خضدار سے عوام آغا شکیل کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے ان خیالات کا اظہار نواب ثنا اللہ زہری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے بلوچ خواتین میری حکومت میں پکڑی گئی ہم نے بلوچ روایات کے مطابق ان کے سرو پر چادر ڈال کر انہیں ان کے گھروں کو بھیج دیا میرے بیٹوں کا قاتل ڈاکٹر اللہ نظر کو کہا جا تا تھا لیکن میں نے بلوچی روایات کے مطابق ان کی اہلیہ کو عزت کے ساتھ رہائی دلادی ان کے ہمراہ ان کا گیارہ سالہ بیٹا بھی تھا بلوچ خواتین کو اسلام آباد بھیجنے کے بجائے ان کا مسئلہ تربت میں ہی حل کیا جاتا تو انہیں اسلام آباد جانے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑتی میرے دادا کو اس بلوچستان کیلئے پھانسی دیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دو ٹوک الفاظ میں موقف اختیار کیا کہ میں اللہ نظر کے اہل خانہ کو آپ کے حوالے نہیں کروں گا کہ آپ انہیں تحقیقات کیلئے اسلام آباد لے جائے شکر ہوا کہ وہ خاتون میرے دور حکومت میں گرفتار ہوئی اگرموجودہ حکمرانوں کے دور میں گرفتار ہوتی تو آج تک وہ جیلوں میں پڑی ہوتی انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں