پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق، 24 گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے ایک ہزار77 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیماری سے 12 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 دن میں 11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 دن میں نمونیا سے 220 اموات ہوچکی ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ پنجاب میں ان دنوں نمونیا پھیلا ہوا ہے، بچے کو پیدائش سے لےکر ڈیڑھ ماہ تک نمونیا ویکسین ایک خاص نمونیا سے بچاتی ہے۔ ڈاکٹر مختار نے مزید بتایا کہ ان دنوں پھیلے ہوئے وائرل میں نمونیا ویکسین مو¿ثر نہیں، حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی نمونیا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہوتی ہے۔


