حکومت نے سلیکشن کرنی ہے تو لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی تکلیف نہ دے، شاہ زین بگٹی

ڈیرہ بگٹی(یو این اے)سابق وفاقی وزیر اور جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ پر الیکشن کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور نواب اکبر بگٹی کی شہادت سے ہونے والی سیاسی خلا کا پورا ہونا ممکن نہیں ہے جبکہ عمران خان نے ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں یہ گفتگو گزشتہ روز بگٹی ہاس ڈیرہ بگٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر واقعی حکومت صاف و شفاف الیکشن کرانے میں سنجیدہ ہے تو لوگوں کو ملکی آئین کے مطابق حق رائے دہی کا آزادانہ ماحول فراہم کرے اگر سلیکشن کرکے کسی کو آگے لانا ھے تو ہزاروں جوانوں بوڑھوں اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کی تکلیف نہ دے کیونکہ ہمارے حلقہ پی بی 10 اور این اے 253 کے اکیس پولنگ اسٹیشنز کی جگہ تبدیل کرکے ہزاروں ووٹرز کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ سب پر اپنا رحم فرمائے اور الیکشن کا انعقاد خیر پر اختتام پذیر ہو عمران خان کو سنائی گئی عدالتی سزا پر کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان جیسے سوچ رکھنے والوں نے ملک عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اپنی پانچ سالہ کارکردگی پر مخالفین کی تنقید کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پانچ سال کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ سیاسی مخالف کی خود کی عوامی مقبولیت ایک کونسلر کے سیٹ جیتنے کی بھی نہیں ہے نواب اکبر بگٹی کی شہادت سے جو سیاسی خلا پیدا ہوا ہے صدیوں بعد بھی یہ خلا پر ہونا ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں