کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 12 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) نیو کراچی کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12 سال کا کم سن بچہ جاں بحق جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے سیکٹر 11 جے میں شادی میں شریک افراد نے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑا جس پر جھگڑا ہوا، دونوں سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے 3 کارکنان اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف پی پی کارکن یوسف کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 12 سال کا عبدالرحمان، 16 سال کا رحمان، 40 سال کا شریف شامل ہے۔
Load/Hide Comments


