روس اور چین نے سلامتی کونسل میں شامی امداد کو ویٹو کر دیا

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی ترکی کے راستے امداد کی مزید فراہمی کو ویٹو کر دیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے تیرہ ممبران نے جرمنی اور بیلجیئم کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے کہا کہ شمال مغربی شام میں موجود اٹھائیس لاکھ افراد کی ضروریات زندگی کے سامان کی ترسیل کے لیے دونوں سرحدی راستے بہت اہم ہیں۔ سلامتی کونسل کے تیرہ ممبران نے جرمنی اور بیلجیئم کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس قرارداد کا مقصد مزید ایک اور سال تک امدادی سامان کی فراہمی کو یقنی بنانا ہے۔ شامی صوبے ادلب میں گزشتہ چھ سالوں سے جاری اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام آئندہ جمعہ دس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں