پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی اور فراڈ کی تحقیقات ہونا چاہیے، امریکا
واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کرپشن یا فراڈکے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔مائیکل مک کال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کےانتخاب کے حق اور ایسی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے جوقانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کااحترام کرتی ہو۔
Load/Hide Comments


