پی ٹی آئی کا تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کیساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا سے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں