برمش کمیٹی یکجہتی شال کی طرف سے کل سانحہ ہرنائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

کوئٹہ:کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ ہرنائی کی خلاف برمش یکجہتی کمیٹی شال کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، برمش کمیٹی شال کی جانب سے احتجاج کا اعلان آج مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے کیا گیا ہے،شال کمیٹی کی طرف سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں