پنجگور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سردی کی شدت میں اضافہ۔ پنجگور اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر رہا جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران پنجگور میں طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، واضح رہے کہ پنجگور کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود علاقے کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا تھا حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


