چاغی،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق 9افراد زخمی ہوگئے

چاغی:بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے لاغاپ میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے لاغاپ میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نصیب اللہ مینگل جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 9افراد زخمی ہوگئے حادثے میں زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں