کوہلو، ایف سی اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے 180مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

کوہلو ( نامہ نگار ) فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور ماری پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے کوہلو کے 180 نادار افراد اور ضرورت مند خاندانوں رمضان کی مناسبت سے راشن تقسیم کی گئی ، کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے نمائندہ لیفٹیننٹ کرنل امجد نے مستحق و معذور افراد میں راشن تقسیم کی۔ لیفٹیننٹ کرنل امجد نے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے سینکڑوں مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی ہے۔ خدمت میں عظمت ہے ماڑی کمپنی علاقے میں فلاحی خدمات جاری رکھا ہوا ہے۔ علاقے کے لوگوں کی بحالی صحت تعلیم و دیگر شعبوں میں ایف سی کے تعاون سے فلاحی خدمات مستقبل میں جاری رکھیں گے۔ آل ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر ثناءاللہ مری نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کو سراہتے ہیں ، ایف سی بلوچستان کی سماجی شعبوں میں تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں