چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران سے وفد کی ملاقات، صفائی پر تبادلہ خیال، مسائل کے حل کی یقین دہانی
خاران(انتخاب نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نور الدین نوشیروانی سے انکے آفس میں مختلف وفود کی ملاقات، تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نور الدین نوشیروانی کو ٹاﺅن میں صفائی کے نظام اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا، نورالدین نوشیروانی نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے تحت میونسپل کمیٹی خاران شہر کو صاف شفاف بنانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے خاران شہر کے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کر کے ماسٹر پلان بنا کر خاران شہر کو ماڈرن شہر بنائیں۔
Load/Hide Comments


