رہنما تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی غیر قانونی قرار

پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی لگانا درست نہیں ، وفاق سے فنڈ لینا ہے، اس لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے وزیراعظم سے ملاقات کی۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات اچھی رہی ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی۔علی ظفر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو صوبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے وہ صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کو صحت سے متعلق معمولی شکایات ہیں، ان کیلئے درخواست دائر کی ہے۔علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی لگانا درست نہیں ،یہ غیر قانونی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں