پی آئی اے کی نجکاری ، آئی ایم کی جانب سے رپورٹ طلب، وفد توانائی سیکٹر سے غیر مطمئن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے اور حکومتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے تفصیلی پلان طلب کیا، تفصیلات کے مطابق دستاویزات میں ظاہر کیا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا۔ ڈومیسٹنگ فنانسنگ کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے بات چیت ہو گی، توانائی سیکٹر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف وفد مطمئن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں