انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی عدم دستیابی، عمر ایوب کا کیس 16اپریل تک ملتوی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج کیا ہوا رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب پر مقدمے کی سماعت ہوئی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، کیس کی سماعت 16 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔عمر ایوب کے جوڈیشل کمپلیکس آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کور کمیٹی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔جس پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں کل خود اس اجلاس میں موجود تھا اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


