آئی ایم ایف کا ملک سے بجلی و گیس کی چوری ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے نئے پروگرام کے لیے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابقآئی ایم ایف نے بجلی و گیس کی چوری ختم کرنے کے لیے حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کردیا ، آئی ایم ایف نے حکومتی ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبے کو دینے کا ٹائم فریم مانگ لیا ہے۔آئی ایم ایف نے حکومت کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آو¿ٹ سورس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کیپٹوپاورپلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومتی شعبے میں 4 بڑے پلانٹس کو مکمل استعداد پر چلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


